فلسطینی رہنما یہودیوں کو فلسطین میں آباد کرنے کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے
رام اللہ (اے پی پی) فلسطینی رہنماؤں نے عرب لیگ کی حمایت سے برطانیہ کے خلاف 1917 میں بالفور اعلامیہ کے ذریعے یہودیوں کو فلسطین میں آباد کرنے پر مقدمہ درج کرانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق موریتانیہ میں عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا کہ ’1917 کو گزرے ہوئے تقریبا ایک صدی گزر چکی ہے۔
فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے عرب لیگ میں خطاب کرتے ہوئے فلسطینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’مذکورہ وعدے ایک ایسے فریق سے کیے گئے جو اس (زمین) کے حقدار نہیں تھے۔