سعودی عرب میں عقد نکاح کے موقع پر لڑکی کا زبانی ایجاب و قبول لازمی قرار

سعودی عرب میں عقد نکاح کے موقع پر لڑکی کا زبانی ایجاب و قبول لازمی قرار

  

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیر برائے انصاف و قانون کی جانب سے نکاح خواں حضرات کے لئے جاری کئے گئے نئے حکم نامے کے مطابق نکاح خواں کو تا کید کی گئی ہے کہ عقد نکاح کے وقت نکاح خواں متعلقہ خاتون کا زبانی ایجاب و قبول یقنی بنائیں ۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر برائے انصاف و قانون الشیخ ڈاکڑ ولید بن محمد الصمعانی کے اس نئے حکم نامے میں واضح کہا گیا ہے کہ جب تک متعلقہ خاتون اپنی زباں سے ایجاب و قبول نہ کرے اس وقت تک نکاح کا اندراج نہ کیا جائے۔ حکم نامے میں نکاح رجسڑیشن کے مراکز ،فیملی کورٹس اور نکاح خواں حضرات کو نکاح کے وقت شرعی حقوق کو یقنی بنانے کا کی تنبیہ کی گئی ہے۔کیونکہ آئین کے آرٹیکل 14اور 23 میں متعلقہ خاتون کا زبانی اقرار اور شرعی حقوق پورے کرنے کی وضاحت کی گئی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -