فرانس میں مہاجر کیمپ کی بندش پر مسلم خاتون کی پولیس سے مڈبھیڑ

فرانس میں مہاجر کیمپ کی بندش پر مسلم خاتون کی پولیس سے مڈبھیڑ

  

پیرس (اے پی پی) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں تارکین وطن کے لیے قائم ایک کیمپ کی بندش کے بعد ایک مسلم خاتون کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ مڈ بھیڑ ہوئی ہے اور انھوں نے اس کے ساتھ ناروا سلوک کیا ہے۔اس کیمپ کو 22 جولائی کو ختم کردیا گیا تھا اور یہ خاتون اسی کیمپ میں رہ رہی تھی۔خاتون اور پولیس کے درمیان چپلقش کے واقعے کی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے۔وہ اپنے بچے کی گاڑی کے ساتھ نظر آرہی ہے۔

اس خاتون نے کیمپ کی بندش کے بعد پولیس سے صرف یہ استدعا کی تھی کہ وہ وہاں سے اپنا ذاتی سامان اٹھانا چاہتی ہے لیکن پولیس نے اس کی درخواست مسترد کردی۔ایک صحافی نے اس تمام واقعے کی ویڈیو فلمائی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ ایک پولیس افسر نے خاتون کے بچے کی گاڑی کو ٹھڈا مار دیا تھا۔برطانوی اخبار دی انڈی پینڈینٹ کی رپورٹ کے مطابق اس کیمپ میں کم سے کم چودہ سو افراد رہ رہے تھے۔ان میں سے بیشتر لوگ کیمپ کی بندش سے قبل وہاں سے اپنا سامان نہیں نکال سکے تھے

کیونکہ فرانسیسی پولیس افسروں نے کیمپ کو ختم کرنے کی کارروائی کے دوران انھیں قریب نہیں پھٹکنے دیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -