شارجہ،سیوا نے 3 نئے سمارٹ سنٹرز کھولنے کا عندیہ دے دیا

شارجہ،سیوا نے 3 نئے سمارٹ سنٹرز کھولنے کا عندیہ دے دیا

  

شارجہ(اے پی پی) شارجہ الیکڑک سٹی اینڈ واٹر اتھارٹی(سیوا) نے شارجہ میں مختلف جگہوں پر 3نئے سمارٹ سنٹر کھولنے کا عندیہ دیا ہے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سیوا کے چیر مین راشد للیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئے سنٹرز کے قیام کا مقصد اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں نئے سنٹرز کے قیام کے ساتھ پرانے سنٹر کو اپ گریڈ کرنا بھی شامل ہے اس منصوبے کو مختلف مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں 3نئے سمارٹ سنٹرز النوف،السویا،اور الرحمانیہ میں کھولے جا رہے ہیں۔نئے سنٹر میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔جبکہ دوسرے مرحلے میں 6نئے سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جا ئے گا۔ڈاکڑ للیم نے کہا سیوا اب صارفین کو بجلی ، گیس اور دوسری یوٹیلٹی بل پہنچانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے ۔

صارفین کو یہ تمام بلز ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجے جاتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -