مراکش ‘داعش سے وابستگی کے شبہ میں52 افراد گرفتار

مراکش ‘داعش سے وابستگی کے شبہ میں52 افراد گرفتار

  

رباط(اے پی پی) مراکش میں سکیورٹی فورسز نے انتہا پسند گروپ داعش سے وابستگی کے شبہ میں52 افراد کو گرفتار کر لیا ۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق مراکش کے وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان مشتبہ افراد کو 19 جولائی کو کی گئی ایک بڑی چھاپہ مار کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔ یہ کارروائی 143 متشبہ افراد کے خلاف کی گئی تھی۔ حکومتی بیان کے مطابق مشتبہ افراد مراکش میں داعش کی ایک برانچ قائم کرنے کی کوشش میں تھے۔واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں مراکش حکومت مبینہ طور پر داعش کے خلاف اپنی کارروائی میں تیزی لا ئی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -