انڈونیشیا ‘منشیات کے 14 سمگلروں کی موت کی سزاؤں پر عملدرآمد کر ے گا
جکارتہ(اے پی پی) انڈونیشیا آئندہ وِیک اَینڈ پر منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کے الزام میں قصور وار قرار پانے والے 14 افراد کی موت کی سزاؤں پر عملدرآمد کر دے گا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات انڈونیشیا کے اٹارنی جنرل ایچ محمد پراسیتیو نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے سٹیٹ پیلس میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہ جن افراد کو موت کی سزا دی جائے گی، اْن کا تعلق نائجیریا، زمبابوے اور بھارت سے ہے۔ اْنہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آیا ان سزاؤں پر ہفتہ یا پھر اتوار کو عملدرآمد کیا جائے گا۔