فلوریڈا میں زیکا کے 4 پراسرار مریضوں کا انکشاف

فلوریڈا میں زیکا کے 4 پراسرار مریضوں کا انکشاف

  

فلوریڈا (اے پی پی) امریکی ریاست فلوریڈا میں محکمہ صحت سے منسلک ماہرین زیکا سے متاثرہ کے ان چار کیسز کی جانچ پڑتال کررہے ہیں جو بظاہر سفر کرنے کے باعث نہیں منتقل ہوا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ چار کیسز میامی دیڈی اور بروورڈ کاؤنٹی میں سامنے آئے ہیں۔فلوریڈا کے ان چار زیکا کیسز سے یہ لگتا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ وائرس امریکا میں موجود مچھروں میں سے منتقل ہوا ہے۔فلوریڈا میں حکام کا کہنا ہے کہ ابھی وہ کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچے اور وہ اب بھی یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ وائرس منتقل کیسے ہوا۔اس بات کا پتہ لگانے کے لیے کہ زیکا مچھروں کے ذریعے منتقل ہوا ماہرین متاثرہ مریضوں کے گھر کے اردگر 150 میٹر تک کے علاقے میں موجود لوگوں اور گھروں کا سروے کریں گے۔

مزید :

عالمی منظر -