دبئی میں مونچھوں پر لگی کوکین کی معمولی مقدارکے باعث غیر ملکی سمگلر گرفتار

دبئی میں مونچھوں پر لگی کوکین کی معمولی مقدارکے باعث غیر ملکی سمگلر گرفتار

  

دبئی(اے پی پی) دبئی پولیس نے چھا پہ مار کر غیر ملکی سمگلر کو گرفتارکر کے کوکین بر آمدکرلی۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی پولیس نے کاروائی کے دوران ایک شامی شہری کو گرفتار کیا جس سے بھاری مقد ار میں کوکین بر آمد ہوئی تفتیش کے دوران شامی شہری نے انکشاف کیا کہ اس نے کوکین ایک سپین کے شہری سے خریدی ہے ۔دبئی پولیس نے سپین کے شہری کے فلیٹ پر چھاپہ مارا تو اس نے صاف انکار کر دیا تاہم اسی دوران اسکی مونچھ پر لگی معمولی مقدار کوکین دیکھ کر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا اور دوران تفتیش اسکے سٹور سے کوکین کی بھاری مقدار قبضے میں لے کر اس پر مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

عالمی منظر -