بشار الاسد کی دہشت گردوں کو عام معافی کی پیشکش

بشار الاسد کی دہشت گردوں کو عام معافی کی پیشکش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دمشق (اے پی پی) شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ اگر دہشت گرد ہتھیار ڈال دیں تو انھیں عام معافی دے دی جائے گی۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق کی رپورٹ کے مطابق بشار اسد نے یونان کے اے ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شام میں دہشت گردی کی کارروائیاں شروع ہونے کے وقت سے ہی ہم نے دہشت گردوں کے سامنے یہ آپشن رکھا تھا کہ اگر وہ اپنے ہتھیار زمین پر ڈال دیں تو انھیں عام معافی دے دی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ اس وقت بھی اس معافی پر عمل ہو رہا ہے اور تقریبا 3 سال سے جودہشت گرد اپنی معمول کی زندگی کی طرف واپس پلٹنے کے لیے ہتھیار ڈال دیتے ہیں انھیں معافی دے دی جاتی ہے۔
شام کے صدر نے مزید کہا کہ جو دہشت گرد معمول کی زندگی کی طرف واپس پلٹ آتے ہیں وہ اگر چاہیں تو سیاسی سرگرمیوں اورانتخابات میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔بشار اسد کا یہ اقدام شام میں امن قائم کرنے اور اس ملک میں خونریز تشدد اور جھڑپوں کو ختم کرنے کی ایک کوشش ہے۔واضح رہے کہ اس معافی میں وہ دہشت گردانہ جرائم شامل نہیں ہیں کہ جو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے قانون میں آئے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -