عالمی اتحاد کا جنوبی شام میں داعش کے خلاف نیا محاذ کھولنے کا اعلان

عالمی اتحاد کا جنوبی شام میں داعش کے خلاف نیا محاذ کھولنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(آن لائن)امریکی وزیر دفاع آشٹن کارٹر نے انکشاف کیا ہے کہ شدت پسند گروپ دولت اسلامی’داعش‘ کے خلاف برسرپیکار عالمی اتحاد شمالی شام کے محاذ جنگ کے ساتھ ساتھ اب جنوبی شام سے بھی داعش کے خلاف نیا محاذ کھولنے کی تیاری کررہا ہے۔العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ جنوبی شام کے محاذ سے داعش کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں اردن جیسے اتحادی ممالک پر دباؤ میں کمی آئے گی۔ اسی طرح شام اور عراق میں داعش کے خلاف دوسرے محاذوں پر جاری آپریشن کو تقویت ملے گی۔ادھر ایک دوسری پیش رفت میں امریکی قیادت میں اتحادی فورسز کو منبج شہر سے داعش کے بارے میں اہم معلومات اور اعدادو شمار پرمبنی دستاویزات حاصل ہوئی ہیں۔ اس شہر میں داعش کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ڈیموکریٹک فورسز نے شدت پسندوں کووہاں سے نکال باہر کیا تھا۔ داعشی جنگجو فرار کے دوران اہم دستاویزات ساتھ لے جانے میں ناکام رہے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -