عراق، عدالتوں نے 10ہزار 791قیدیوں کو رہا کر دیا

عراق، عدالتوں نے 10ہزار 791قیدیوں کو رہا کر دیا

  

بغداد (آن لائن)عراق میں عدالتوں نے دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار 1608 افراد سمیت مجموعی طور پر 10 ہزار 791 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی جوڈیشل اتھارٹی کے ترجمان جسٹس عبدالستار بیرقدار نے ایک بیان میں بتایا کہ عدالتوں نے گذشتہ ماہ 16 ہزار 626 کیسز نمٹائے۔ اس دوران جیلوں میں قید 10 ہزار 791 قیدیوں کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کیا گیا۔جسٹس بیرقدار کا کہنا ہے کہ 1608 قیدیوں کو دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا مگر ان کے خلاف دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت فراہم نہیں کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ 9199 افراد کو تفتیش کے مراحل کے دوران ہی رہا کردیا گیا تھا جب کہ بقیہ قیدیوں کو ٹرائل کے دوران رہا کیا گیا۔

مزید :

عالمی منظر -