وزیراعلیٰ نے سامیہ شاہد کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے اعلی سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جہلم کے علاقے میں برطانوی نژادپاکستانی خاتون سامیہ شاہد کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے اعلی سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ انکوائری کمیٹی کے سربراہ ڈی آئی جی ابوبکر خدابخش ہوں گے۔کمیٹی 72گھنٹے میں ہر پہلوسے واقعہ کی تحقیقات کر کے وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی۔کمیٹی کے دیگر اراکین میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالرب،ایس پی انویسٹی گیشن جہلم اورایس پی گوجرانوالہ شامل ہیں۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ تحقیقات میں قانون اورانصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں ۔