پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ٹیکس کیخلاف مزید 3درخواستوں پر حکم امتناعی جاری

پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ٹیکس کیخلاف مزید 3درخواستوں پر حکم امتناعی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ٹیکس کے خلاف مزید 3درخواستوں پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت، وفاقی حکومت اور ایف بی آر سے 6 ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے ۔جسٹس شاہد کریم نے نشاط لمیٹڈ سمیت دیگر صنعتی اداروں کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی طرف سے محمد محسن ورک ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے درآمد اور برآمد پر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ٹیکس عائد کررکھا ہے۔ درآمدات اور برآمدات پر ٹیکس عائد کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے ، صوبائی حکومت یہ ٹیکس نافذ نہیں کر سکتی۔ پنجاب کی جانب سے درآمد،برآمد اورسیل پرانفراسٹرکچرڈویلپمنٹ ٹیکس کی وصولی آئین کے آرٹیکل 142اورا151سے متصادم ہے۔انہوں نے استدعا کی کہ صوبائی حکومت کی جانب سے پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ٹیکس کی وصولی غیرآئینی قراردیتیہوئے کالعدم قراردی جائے۔عدالت نے تمام درخواستوں پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے وفاق ، پنجاب حکومت، ایف بی آر اورچیف کلکٹر کسٹم سے 28ستمبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -