اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اپنا کردار نبھائے،ہائیکورٹ بار

اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اپنا کردار نبھائے،ہائیکورٹ بار

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت ریاستی ہشت گردی کی بدترین مثال ہے،اقوام متحدہ مسئلے کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔لاہو ہائیکورٹ بار کے صدر رانا ضیاء عبدالرحمن اور سیکرٹری انس غازی نے ہائیکورٹ کے مرکزی دروازے کے سامنے جی پی او چوک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قابض افواج کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں جس پر اقوام عالم کی خاموشی معنی خیز ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کے لئے حکومت کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی مدد کا سلسلہ مزید موثر بنائے،دنیا بھر میں موجود پاکستانی سفارت کاروں کو مسئلہ کشمیر پر عالمی رائے عامہ ہموار کرنے کا ٹاسک دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ بار کے وکلاء کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر میں جا کر یادداشت پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کو حل کئے بغیر نہ تو خطے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جا سکتی ہے نہ ہی دنیا کا امن بحال کیا جا سکتا ہے۔

ہائیکورٹ بار

مزید :

صفحہ آخر -