پنجاب بار کونسل کی جعلی ڈگری رکھنے والے 3جعلی وکلاء کیخلاف مقدمات دائر کرنے کی سفارش

پنجاب بار کونسل کی جعلی ڈگری رکھنے والے 3جعلی وکلاء کیخلاف مقدمات دائر کرنے ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پنجاب بار کونسل نے جعلی ڈگری رکھنے والے 3جعلی وکلاء کے خلاف مقدمات دائر کرنے کی سفارش کر دی، پنجاب بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی برائے سکروٹنی جعلی وکلاء کے چیئرمین منیر حسین بھٹی کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی نے تمام کارروائی مکمل کرنے کے بعد تین جعلی وکلاء میاں فضیل ایڈووکیٹ، تسنیم کوثر اور مہر مشتاق احمد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارشات پنجاب بار کی ایگزیکٹو کمیٹی کو بھجوا دی ہیں، ایگزیکٹو کمیٹی ان سفارشات کی روشنی میں تھانہ سول لائز میں مقدمہ درج کروائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -