بچوں کی بڑی تعداد والدین کی ڈانٹ پیٹ کی وجہ سے گھروں سے بھاگ جاتی ہے،صبا صادق

بچوں کی بڑی تعداد والدین کی ڈانٹ پیٹ کی وجہ سے گھروں سے بھاگ جاتی ہے،صبا صادق

  

لاہور(کرائم رپورٹر)چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق نے موقف اختیار کیا ہے کہ بچوں کی گمشدگی اور اغوا کے واقعات سے نمٹنے کے لئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو ، محکمہ داخلہ ،پولیس اور سپیشل برانچ مشترکہ اقدامات کر رہے ہیں ۔اے آئی جی شہزادہ سلطان اور ایس پی ہیڈ کوارٹر عمر سعید کے ساتھ انہوں نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ بچوں کی بڑی تعداد والدین کی ڈانٹ ڈپٹ کی وجہ سے گھروں سے بھاگ جاتی ہے اور والدین اغوا کے مقدمات درج کروا دیتے ہیں ۔شہزادہ سلطان کے مطابق یکم جنوری سے 25جولائی تک پنجاب بھر میں 681بچوں کی گمشدگی کے واقعات ہوئے جن میں سے 640بچوں کو والدین تک پہنچایا گیا جبکہ 41لاپتہ ہیں ۔عمر سعید کا کہنا تھا کہ لاہور میں بچوں کے اغوا کا کوئی منظم گینگ نہیں ،یکم جنوری سے 25جولائی تک لاہور میں بچوں کی گمشدگی یا اغوا کے 208کیسز رپورٹ ہوئے 163بچے با حفاظت والدین تک پہنچ گئے 27بچوں کو بازیاب کروا کر والدین تک پہنچا دیا گیا جبکہ 17بچے ابھی لاپتہ ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -