کشمیرمیں جدوجہدکی نئی لہرسے بھارت بوکھلاہٹ کاشکارہے،حافظ سعید

کشمیرمیں جدوجہدکی نئی لہرسے بھارت بوکھلاہٹ کاشکارہے،حافظ سعید

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت سے حواس باختہ ہوکر کشمیریوں کی آواز کو ظلم کے ذریعے روکنے کی کوشش کررہاہے ۔پاکستانی جھنڈوں میں لپٹی کشمیریوں کی لاشیں عالمی حقوق انسانی کے اداروں کو جھنجھوڑ رہی ہیں ۔پاکستانی ڈاکٹروں کو ویزے نہ دے کر بھارت نے انسانی حقوق کو پامال کیا ہے۔ کشمیریوں پر بھارت ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہاہے ۔کشمیری قیادت پاکستان کو اپنی امیدوں کا محور سمجھتی ہے ۔ تحریک آزادی کشمیر تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ چکی ہے ۔بھارت نے کشمیرمیں اپنے ظلم و ستم پرپردہ ڈالنے کے لئے میرے اور جماعۃ الدعوۃ کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کررکھا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے جڑانوالہ روڈ پر واقع مقامی ہال میں "یکجہتی کشمیرسیمینار" سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا۔ کانفرنس سے جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی ، مولانا سیف اللہ خالد، انجینئر حارث ڈار، جماعۃالدعوۃ فیصل آباد کے مسؤل فیاض احمد ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے چیئرمیں حافظ عبدالرؤف نے کشمیر کے حوالہ سے ملٹی میڈیا بریفنگ بھی دی۔سیمینار میں مقامی مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت طلباء ، وکلاء ، تاجروں اوردیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے کہاکہ آج کشمیریوں کے جذبہ نے ہمیں نظریہ پاکستان پر متحد اور برصغیر کے تمام مسلمانوں کو بیدار کر دیا ہے۔ہمارا کام تحریک آزادی کشمیر کیلئے کھڑے ہوناہے، نصرت اللہ کی طرف سے آئیگی۔ پاکستانی ڈاکٹر زکشمیریوں کی مدد کیلئے تیار ہیں۔پاکستانی ڈاکٹروں کو ویزے نہ دے کر انڈیا نے اپنا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کیا ہے۔کشمیری بچوں کی آنکھیں چھیننے والے انڈین فوجی آج ذ ہنی مریض بن کر خودکشیاں کر رہے ہیں ۔ وہ وقت دور نہیں جب یہی کشمیری ان بھارتیوں کو سڑکوں پر گھسیٹیں گے۔پاکستان کا بچہ بچہ برہان وانی کو اپنا ہیرو مانتا ہے۔پاکستان کے جھنڈے میں لپٹے شہداء کشمیر کی لاشیں پاکستانیوں کو بتارہی ہیں کہ انکا اصل وطن کونسا ہے ۔انہوں نے کہاکہ آسیہ اندرابی کہتی ہیں کہ پاکستان ہی ہماری امیدوں کا محور ہے۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ امریکہ پاکستان نہیں انڈیا کادوست ہے اور کسی صورت مسئلہ کشمیر کا حل نہیں چاہتا۔دفاع پاکستان کونسل اور جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنما پروفیسر عبدالرحمن مکی نے کہا کہ کشمیر کسی ایک جماعت یا پارٹی کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے ۔جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنما مولانا سیف اللہ خالد، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرؤف ، انجینئر حارث ڈار، جماعۃالدعوۃ فیصل آباد کے مسؤل فیاض احمد ودیگر نے کہاکہ کشمیر میں پیلٹ گن جیسے مہلک ہتھیاروں سے سینکڑوں کی تعداد میں کشمیری نوجوان اپنی بینائی سے محروم ہوچکے ہیں ۔پاکستانی ڈاکٹر جذبہ خدمت کے تحت اپنے کشمیری بھائیوں کی مدد کے لئے بالکل تیار ہیں حکومت پاکستان حکومتی سطح پر پاکستانی ڈاکٹرز کو مقبوضہ جموں و کشمیر بھیجنے کی کوشش کرے ۔

مزید :

صفحہ آخر -