دوسری بیوی میکے جا بیٹھی، سنگدل باپ نے ممتا سے محروم 3کمسن بچے گلا دبا کر مار ڈالے

دوسری بیوی میکے جا بیٹھی، سنگدل باپ نے ممتا سے محروم 3کمسن بچے گلا دبا کر مار ...

  

بہاورلپور (بیورو رپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) دوسری بیوی کی خوشنودی کیلئے سنگدل باپ نے اپنے بن ماں کے تین کمسن بچوں کو گلا دبا کر مار ڈالا۔ تفصیل کے مطابق قائداعظم کالونی کے رہائشی محمد فاروق کی شادی 10سال قبل چک 42ڈی بی یزمان کی رہائشی نازیہ سے ہوئی تھی جس سے تین بچے 8سالہ زارا، 6سالہ زونیرہ اور 4سالہ عدیل پیدا ہوئے۔ نازیہ دو سال قبل وفات پاگئی جبکہ فاروق نے 6ماہ قبل دوسری شادی شازیہ نامی خاتون سے کی۔ شادی کے فوری بعد ہی بچوں کے مسئلے پر شازیہ کا آئے روز فاروق سے جھگڑا معمول بن گیا۔ اس جھگڑے کی بنیاد پر شازیہ روٹھ کر اپنے میکے جا بیٹھی۔ انہی جھگڑوں سے تنگ آکر فاروق نے گذشتہ روز اپنے تینوں کمسن بچوں کو گلا گھونٹ کر ہلاک کر دیا اور ڈرامہ رچانے کیلئے خود معمولی مقدار میں زہر پی کر بے ہوشی کا ڈرامہ رچادیا۔ بچوں کے ماموں محمد حنیف کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

سنگدل باپ

مزید :

صفحہ آخر -