ریاض،لوگوں کو شراب بیچنے،چوہے اور چھپکلیاں کھلانے کے الزام میں دو افراد گرفتار

ریاض،لوگوں کو شراب بیچنے،چوہے اور چھپکلیاں کھلانے کے الزام میں دو افراد ...
ریاض،لوگوں کو شراب بیچنے،چوہے اور چھپکلیاں کھلانے کے الزام میں دو افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں لوگوں کو چوہے اور چھپکلیاں کھلانے کے الزام میں دو افراد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔یہ دونوں افراد ایشیائی ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق پولیس نے صوبہ ’’آسر‘‘ کے علاقے میں چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے گھر سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی۔ان افراد پر یہ الزام بھی ہے کہ وہ لوگوں کو چھپکلیاں اور چوہے بھی پکا کر شراب کے ساتھ دیتے تھے۔میڈیا نے ایک ویڈو بھی جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہوٹل میں دو چھوٹے بچے جوس کے دھوکے میں شراب پی گئے جس کے بعد وہ جھومتے نظر آرہے ہیں۔جب ان کا والد واپس آیا تو اس نے ان کو ڈاکٹر کے پاس لے جانے کی بجائے ان کی ویڈیو بنانا شروع کر دی۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ابھی تک یہ واضح نہٰں ہو سکا کہ یہ ویڈیو کہاں بنائی گئی۔

مزید :

صفحہ آخر -