راج ہنسوں کی آبادی میں کمی کی وجوہات جاننے کی جدوجہد جاری

راج ہنسوں کی آبادی میں کمی کی وجوہات جاننے کی جدوجہد جاری
راج ہنسوں کی آبادی میں کمی کی وجوہات جاننے کی جدوجہد جاری

  

لندن (خصوصی رپورٹ ) راج ہنسوں کی آبادی کیوں کم ہو رہی ہے ، یہ جاننے کے لئے برطانوی ماہر ہنسوں کا پیچھا کرنے کے لئے تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ برطانوی ماہرین کے مطابق بیؤِک ہنس روس سے سات ہزار کلومیٹر فاصلہ طے کر کے برطانیہ جاتے ہیں مگر گزشتہ کچھ سالوں سے ان کی تعداد کم ہو رہی ہے ، وجہ جاننے کے لیے وائلڈ فاؤل اینڈ ویٹ لینڈ ٹرسٹ کی ساشا ڈینچ ہنسوں کی پرواز میں ان کی ہم سفر ہوں گی۔ اس وقت وہ دس ہفتے کی کٹھن اڑان کی تیاری میں مصروف ہیں۔ پیراموٹر کے ذریعے ان کی پرواز زیادہ تر پانی کے قریب یا اوپر ہوگی۔ اس لیے وہ پانی میں زندہ رہنے کی صلاحیت اور آلات کی آزمائش کر رہی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -