سینکڑوں شیفس نے چار منٹ میں دو سو سولہ فٹ طویل ٹورٹا سینڈوچ بنا ڈالا

سینکڑوں شیفس نے چار منٹ میں دو سو سولہ فٹ طویل ٹورٹا سینڈوچ بنا ڈالا
سینکڑوں شیفس نے چار منٹ میں دو سو سولہ فٹ طویل ٹورٹا سینڈوچ بنا ڈالا

  

میکسیکو (خصوصی رپورٹ) میکسیکو میں سینکڑوں شیفس نے چار منٹ میں دو سو سولہ فٹ طویل ٹورٹا سینڈوچ بنا ڈالا۔ میکسیکو سٹی میں سیکڑوں شیفس نے 216 فٹ طویل سینڈوچ بنا کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ مقامی کھانوں کے فیسٹول کے دوران یہ طویل سینڈوچ صرف چار منٹ میں تیار کیا گیا۔ سینڈوچ کو ہزاروں شہریوں نے مل کر کھایا۔ انتظامیہ کے مطابق جنوبی امریکا میں تیار کردہ اب تک یہ سب سے بڑا سینڈوچ ہے۔ دنیا کا سب سے بڑا سینڈوچ بنانے کا ریکارڈ امریکا اور لبنان کے پاس ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -