امریکا میں ڈیم پر ہوا کے دباؤ سے پانی اوپر کی جانب بہنا شروع ہوگیا

امریکا میں ڈیم پر ہوا کے دباؤ سے پانی اوپر کی جانب بہنا شروع ہوگیا
امریکا میں ڈیم پر ہوا کے دباؤ سے پانی اوپر کی جانب بہنا شروع ہوگیا

  

بولڈرسٹی، امریکہ(خصوصی رپورٹ)نیواڈا کے علاقے میں واقع ہوور ڈیم کے پاس ایک خاتون سیاح نے ایک دلچسپ تجربہ کیا جس کی ویڈیو دنیا بھر میں شیئر کی جارہی ہے۔اس ویڈیو میں ڈیم کی بلند ترین سطح پر موجود خاتون پانی کی بوتل سے پانی کو نیچے کی جانب بہانے کی کوشش کرتی ہیں لیکن پانی نیچے گرنے کی بجائے اوپر کی جانب اڑ کر بکھرنا شروع ہوجاتا ہے۔انسٹا گرام پر پوسٹ کی جانے والی اس ویڈیو کو بہت سے لوگوں نے دیکھا اور حیرت سیسراہا ہے جس میں ایک خاتون بوتل کا پانی نیچے گراتی ہیں تو وہ ڈیم سے ٹکرا کر آنے والی ہوا سے اوپر کی جانب بہنے لگتا ہے۔ خاتون کے مطابق ڈیم کے کنارے ہوا کا شدید دباؤ ہے جس کی وجہ سے پانی اوپر کی جانب اٹھا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -