امریکہ: 14سالہ لڑکی مرنے کے بعد بھی14سالہ لڑکے کو زندگی دے گئی

امریکہ: 14سالہ لڑکی مرنے کے بعد بھی14سالہ لڑکے کو زندگی دے گئی
امریکہ: 14سالہ لڑکی مرنے کے بعد بھی14سالہ لڑکے کو زندگی دے گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فلوریڈا(نیوز ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈ ا میں اس وقت انتہائی جذباتی منظر دیکھنے کو ملا جب ایک حادثے میں ہلاک ہونے والی 14سالہ لڑکی کا دل 14سالہ لڑکے کو لگا یا گیا۔ اس موقع پر لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ جب اس کی بیٹی کے دل نے دوبارہ دھڑکنا شروع کیا تو اس کو ایسا محسوس ہوا جیسے اس کی بیٹی زندہ ہو گئی ہو۔امریکی اخبار ڈیلی میل کے مطابق 14سالہ کیٹلین زیمرمین کو نشے میں دھت ایک ٹرک ڈرائیور نے کچل کر ہلاک کر دیا تھا۔اس لڑکی کا والد شان زیمرمین اس حادثے میں اپنے ایک بیٹے کو بھی کھو چکا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ میں اس موقع پر افسردہ ہو نے کے ساتھ ساتھ خوش بھی ہوں کہ ایک بار پھر میری بیٹی کا دل دھڑکنا شروع ہو گیا ہے۔دوسری طرف بچپن سے ہی دل کی بیماری میں مبتلا14سالہ الججیفریز کیلئے اس سال مارچ زندگی کی سب سے بڑی خوشی لے کر آیا جب اس کو کیٹلین کے والد کی جانب سے ٹرانسپلانٹیشن کیلئے دل کا تحفہ دیا گیا۔ اس کا کہنا تھا کہ مجھے ایک نئی زندگی مل گئی ہے جس کیلئے میں کیٹلین کے خاندان کا بہت مشکور ہوں۔ ان لوگوں کا بہت شکریہ کہ انہوں نے مجھے زندہ رہنے کا دوسرا موقع دیا۔ اس وقت ہسپتال میں جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے جب کیٹلین کے والد نے الججیفریز کے دل پر سٹیتھو سکوپ رکھ کر اس کے دل کی آواز سنی۔ اس موقع پر وہ انتہائی جذباتی ہوگیا اور الججیفریز کو گلے لگا لیا۔ اس موقع پر دونوں خاندانوں کے افراد ہسپتال میں جمع تھے۔ الججیفریز کی والدہ نے اس موقع پر کیٹلین کے خاندان کا شکریہ ادا کیا اور کیٹلین کیلئے ایک نظم پڑھی۔

مزید :

صفحہ آخر -