ینگ ڈاکٹرز نے صدر اور چیئرمین سے استعفیٰ مانگ لیا،بینرز آویزاں
ملتان(وقائع نگار)ینگ ڈاکٹرز نے وائی ڈی اے پنجاب کے عہدیداروں کے خلاف ملتان کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کے باہر بینرز لگادئیے ہیں جس پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر اجمل چوہدری،چیئرمین ڈاکٹر مظہر چوہدری ڈاکٹر شبیر چوہدری سے استعفیٰ طلب کیا گیا اور انہیں(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
حکومتی بی ٹیم قرار دیا گیا ہے واضع رہے کہ پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی کی سنٹرل انڈکشن پالیسی کے معاملہ ینگ ڈاکٹرز مختلف دھڑوں میں تقسم ہوگئے ہیں اور وائی ڈی اے پنجاب کی قیادت سے استعفی طلب کیا جارہا ہے۔