محمود آباد میں گھر سے ڈاکٹر‘ وہاڑی گراؤنڈ سے نشئی کی لاش برآمد
ملتان،وہاڑی (کرائم رپورٹر+نمائندگان) بی زیڈ تھانہ کے علاقے محمود آباد کے رہائشی ڈاکٹر جعفر کے اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی کہ ان کی لاش خون میں لت پت پڑی ہے پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکٹر جعفر کی لاش کو قبضہ میں لیا اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر کے سر میں گولی لگی تھی۔پولیس نے (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
لاش قبضہ میں لے لی ،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے سر میں گولی مار کر خود کشی ہے تاہم حتمی طور پر تفتیش کے بعد ہی کچھ کہا جاسکتا ہے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصیکیمطابق لائبریری گراؤنڈ میں 27 سالہ نوجوان کی لاش بر آمد نوجوان کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی ہے بتایا جاتا ہے کہ عباس نامی نوجوان نواحی گاؤں49/wb وہاڑی کا رہائشی ہے اور کافی عرصے سے نشے کا عادی بتایا جاتا ہے 27 سالہ نوجوان کی لاش کے قریب نشے کے انجکشن بھی بر آمد ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا ۔