کاٹن بیلٹ میں نئی شوگر ملوں پر پابندی کے عدالتی فیصلہ کا خیر مقدم

کاٹن بیلٹ میں نئی شوگر ملوں پر پابندی کے عدالتی فیصلہ کا خیر مقدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتا ن(کا مر س ر پو ر ٹر) پا کستان کاٹن جنرز ایسو سی ایشن (پی سی جی اے)نے پنجاب کی کا ٹن بیلٹ میں نئی شوگر ملوں کے قیا م ،منتقلی،اور شفٹنگ پر پا
(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
بندی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔پی سی جی اے کے چیئر مین شہزاد علی خان نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلہ سے پی سی جی اے اور جنرز کے اس مو قف کی تائید پر مہرثبت ہو گئی ہے کہ پنجاب کی زرخیز مٹی سفید (وائیٹ گولڈ)پیدا کر تی رہے۔کپا س کی پیداوار میں اضافہ اس کی وسیع رقبے پر کا شت سے ہی ممکن ہے ۔پا کستانی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے اور زراعت کا انحصار کپاس کی فصل پر ہے۔پی سی جی اے نے ’’کپا س اگاؤ معیشت بچاؤ ‘‘کے نعرہ کے تحت ملک میں زرعی معیشت کے تحفظ کے لیے کا م کر رہی ہے۔سپریم کو رٹ آف پا کستان نے 6 دسمبر 2006 ء کے پنجاب حکومت کے نو ٹیفیکیشن کے تحت پنجاب میں نئی شوگر ملوں کے قیام اور پہلے سے کام کر نے والی شوگر ملوں میں توسیع پر شہری اور ملکی مفاد میں پا بندی کو برقرار رکھا ہے ۔پی سی جی اے نے کہا کہ عدالتی فیصلہ سے نہ صرف پی سی جی اے کے اصولی موقف کی تائید ہو ئی ہے بلکہ اس فیصلے سے ملکی معیشت با لخصوص جنوبی پنجاب کی معیشت پر اورمثبت نتائج بر آمد ہوں گے۔
خیر مقدم