زیر تعمیر،پہلے سے تعمیر شدہ کمرشل پلازوں عمارتوں کے نقشوں کا ریکارڈ پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی سے طلب

زیر تعمیر،پہلے سے تعمیر شدہ کمرشل پلازوں عمارتوں کے نقشوں کا ریکارڈ پنجاب ...

  

ملتان(خبرنگار)بوسن ٹاؤن انتظامیہ نے گلگشت کے علاقے میں زیر تعمیر اور پہلے سے تعمیر شدہ کمرشل پلازوں،عمارتوں کے نقشوں(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

کا ریکارڈ پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی سے مانگ لیا ہے۔پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی سے مانگ لیا ہے پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے زیر انتظام ملتان شہر میں رہائشی کالونیوں گلگشت،نیو ملتان اور ممتاز آباد میں غیر مؤثر بلڈنگ کنٹرول کے باعث ٹریفک اور بے ہنگم تعمیرات کے مسائل شدت اختیار کرگئے تھے جس کا انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ٹاؤنز کو بلڈنگ کنٹرول حوالے کردای ہے جس پر بوسن ٹاؤن انتظامیہ نے گلگشت کے علاقے میں غٰر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی فیصلے کے تحت بوسن ٹاؤن انتظامیہ نے گلگشت کے علاقے میں زیر تعمیر اور پہلے سے تعمیر شدہ کمرشل پلازوں بلڈنگز اور کثیرالمنزلہ عمارتوں کے نقشوں کا ریکارڈ پھاٹا سے مانگ لیا ہے۔

ریکارڈ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -