واپڈا ٹاؤن کرپشن کیس، سابق سیکرٹری کا مزید 10روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

واپڈا ٹاؤن کرپشن کیس، سابق سیکرٹری کا مزید 10روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  

ملتان (نمائندہ خصوصی)جج احتساب عدالت ملتان نے واپڈ ٹاؤن کرپشن کیس میں ملوث سابق سیکرٹری کا مزید10 روزہ (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے دوبارہ 8 اگست کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں نیب ملتان کے مطابق واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں بڑے پیمانے پر خوردبرد کی گئی جس میں سابق سیکریٹری واپڈا ہاؤسنگ سوسائٹی سعید خان کو گرفتار کیا گیا ۔نیب کے مطابق ملزم پرغیر قانونی طورپر کمرشل فائلوں کی سرمایہ کاری کے نام پرخرید و فروخت کے ذریعے 199 ملین کی کرپشن کرنے اورواپڈا ٹاؤن کو 55 ملین کانقصان پہنچانے کا الزام ہے ا ور ملزم سے برآمدگی و تفتیش کرناباقی ہے اس لئے مزید جسمانی ریمانڈ منظورکرنے کا حکم دیاجائے۔

واپڈا ٹاؤن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -