پی پی 240، ضمنی الیکشن کے دوبارہ شیڈول کی درخواست قبل دائر ہونے پر داخل دفتر

پی پی 240، ضمنی الیکشن کے دوبارہ شیڈول کی درخواست قبل دائر ہونے پر داخل دفتر

  

ملتان (نمائندہ خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے صوبائی حلقہ 240تونسہ کے ضمنی الیکشن میں دوبارہ شیڈول جاری کرنے بارے(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

جمشیداحمد خان دستی کی رٹ شیڈول سے قبل دائر ہونے پر داخل دفترکرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں درخواست گذار ممبر قومی اسمبلی جمشید احمد خان دستی نے کو نسل شیخ جمشید حیات کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن شیڈول کا اعلان کیا گیا لیکن امیدواروں شمعونہ بادشاہ قیصرانی اورخواجہ داود سلیمان کے ما بین مقدمہ بازی کی وجہ سے شیڈول پر عمل درآمد روک دیاگیااور اب دوبارہ نئے سرے سے آغاز کی بجائے ا سی مرحلے سے کارروائی کی جارہی ہے حالانکہ درخواست گذار کی پاکستان عوامی راج پارٹی الیکشن میں شامل ہونے کی خواہشمندہے مگر تکنیکی بنیادوں کی وجہ سے اس کو حق سے محروم کیا جارہا ہے اس لئے شیڈول نئے سرے سے جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔اس ضمن میں گزشتہ روز سماعت پر عدالت کے استفسار پر بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول جاری ہونا باقی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -