خطرناک،بوسیدہ عمارتوں کیخلاف کارروائی جاری ،پرانا سلی خانہ تغلق روڈ پر خطرناک عمارت سیل

خطرناک،بوسیدہ عمارتوں کیخلاف کارروائی جاری ،پرانا سلی خانہ تغلق روڈ پر ...

  

ملتان(خبرنگار)ملتان شہر میں خطرناک اور بوسیدہ عمارتوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ڈی سی او ملتان کے حکم پر (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

شاہ رکن عالم ٹاؤن نے گذشتہ روز پرانا سلی خانہ تفلق روڈ پر خطرناک عمارت کے خلاف کارروائی کرکے اسے سیل کردیا ذرائع کے مطابق اہل علاقہ کی طرف سے ڈی سی او ملتان کو دی گئی درخواست میں پرانا سلی خانہ تفلق روڈ پر واقع بوسیدہ عمارت کی وجہ سے ارد گرد کے رہائشیوں اور اہل علاقہ کو درپیش خطرناک کی نشاندہی کی تھی معلوم ہوا ہے کہ ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ نے شاہ رکن عالم ٹاؤن کو فوری طور پر خطرناک عمارت کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جس پر گذشتہروز شاہ رکن عالم ٹاؤن کی بلڈنگ برانچ اور ریگولیشن برانچ نے کارروائی کرکے خطرناک بلڈنگ کو سیل کردیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -