ن لیگ کے بدمعاشوں نے پنجاب کا نظام درہم برہم کررکھا ہے،محمود الرشید

ن لیگ کے بدمعاشوں نے پنجاب کا نظام درہم برہم کررکھا ہے،محمود الرشید

  

میلسی(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و قائد حز ب اختلاف پنجاب میاں محمو دالرشید نے ایم پی اے جہانزیب خان کھچی کے ڈیرے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی بد معاشوں نے پنجاب کا(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

نظام درہم برہم کر کے رکھا ہوا ہے۔ یہاں حق دار در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو چکا ہے۔ اگر انصاف کا نظام بہتر ہو تو معاشرے میں برائیاں کافی حد تک کنٹرول ہو سکتی ہیں ۔یہاں انصاف تو درکنار ظالم کو تحفظ دے کر مظلوم کو کچل کر رکھ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا منتخب نمائندے جہانزیب خان کھچی کے ڈیرے پر مسلم لیگ(ن) کے تحصیل صدر کی اپنے آدمیوں کے ہمراہ فائرنگ اور غنڈہ گردی قابل مذمت ہے۔ اگر 4اگست تک ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو ہم احتجاجا ضلع وہاڑی کو بند کردیں ۔مسلم لیگ(ن) کاغریب اور امیر کا ایک قانون نہیں بلکہ امیر اور چہیتوں کو ظلم کرنے کے بعد مزید نواز ا جاتا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ملک میں مساوی نظام کے لئے اپنی جدوجہد کر رہی ہے۔عمران خان نے ہمیشہ ریاستی پائیداری اور ظالم کے خلاف آواز بلند کی ۔ ہر تحریک میں انہوں نے معاشرتی برائیوں نشاندہی کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کیا۔ اگر پاکستان کی عوام نے اپنا ووٹ صحیح استعمال نہ کیا تو آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کرئے گئی۔ اس موقع پر ایم پی اے میانوالی احمد خان بوچر ،سابق ناظم ممتاز خان کھچی، سابق ایم این اے آفتاب خان کھچی، ٹکٹ ہولڈر اورنگزیب خان کھچی، علی رضا خان خاکوانی،عالمگیر خان کھچی، ملک حبیب احمد، ظفر اقبال سمیت سینکڑوں کارکنان موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -