جائیکا کے وفد کا نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کا دورہ

جائیکا کے وفد کا نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کا دورہ

  

ملتان ( سپیشل رپورٹر) جاپان ا نٹرنیشنل کواپریشن ایجنسی (JICA)کے وفد نے محمد نواز شریف زرعی یو نیورسٹی ملتان کا دورہ کیا۔ دورہ کا خاص مقصد پنجاب میں زراعت کے حوالے سے اعدادو شمارکا حصول خصوصاً جنوبی پنجاب میں توجہ کا خاص مرکز پھلوں اور جانوروں کی پیداوار ہے ۔وائس چا نسلر (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

ڈاکٹر آصف علی نے جاپان ا نٹرنیشنل کوآ پوریشن ایجنسی (JICA)کے وفد کا جامعہ میں آمد پر خوش آمدید کہا۔ جاپان ا نٹرنیشنل کوآ پوریشن ایجنسی (JICA)کے وفد وائس چانسلرجامعہ سے کہا کہ پاکستان میں فروٹس کی پیداوار کے حوالے سے بہت پوٹینشل ہے۔ ہم کھجور کی کاشتکاری کے حوالے سے کام کرنا چاہتے ہیں جس میں خاص طور پر اجوہ کھجور کی کاشت شامل ہے۔ اجوہ کھجور میں نیوٹریشن ویلیو زیادہ ہوتی ہے جس سے انسانی صحت کو زیادہ طاقت ملتی ہے اس کے علاوہ کھجور کی کاشت سے غریب لوگ کم خرچ میں زیادہ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ۔وائس چا نسلر جامعہ نے (JICA)کے وفد سے کھجور کی کاشت کے حوالے سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کاکہا ۔ ا نہوں نے مزید کہا کہ جامعہ ٹشو کلچر لیب بنائے گی جہاں کھجور کے پودے اگائے جائیں گے اور کاشتکاروں کو فراہم کئے جائینگے ۔اس موقع پر ڈائریکٹرایکسٹرنل لینکجز پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید ، ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر ذولفقار علی ، ڈاکٹر عنصر نعیم ا ﷲ، ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم۔ ڈاکٹر غیور فاطمہ، ڈاکٹر مریم۔ ڈاکٹر امین، بابر فرید ودیگر موجود تھے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -