کشمیریوں کی اخلاقی، سماجی، سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، میاں مقصود احمد
ملتا ن(کا مر س ر پو ر ٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ جماعت اسلامی کشمیریوں کی پشتیبان ہے۔ہم نے ہر سطح پر کشمیر کا مسئلہ اجاگر کیاہے اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ جماعت اسلامی کی 15جولائی تا31جولائی تک آزادئ کشمیر مہم بھرپور انداز میں جاری (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
ہے۔اس حوالے سے 31جولائی کو ناصر باغ مال روڈ سے واہگہ بارڈر تک ایک عظیم الشان آزادئ کشمیر مارچ منعقد کیاجائے گا جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور دیگر قائدین کریں گے۔انہوں نے کہاکہ سری نگر میں دوبارہ کرفیو،حریت رہنماؤں کو نظر بند اور وادی میں بھارتی مظالم انتہائی تشویش ناک ہیں۔مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کانامکمل ایجنڈاہے۔ہمارے دل کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ان کی اخلاقی،سماجی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔بھارتی فوج تحریک آزادئ کشمیر کو کچلنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ پاکستان کی شہ رگ ہے جس پر غاصبانہ قبضہ کرکے ہندوستان کشمیریوں پرمظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔عالمی برادری،اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس کا نوٹس لیں۔
میاں مقصود