عدالت عالیہ کا15میپکو افسران کو معطل کرنے کے احکامات واپس لینے پر درخواست داخل دفتر کرنیکا حکم

عدالت عالیہ کا15میپکو افسران کو معطل کرنے کے احکامات واپس لینے پر درخواست ...

  

ملتان (نمائندہ خصوصی ) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے 15 میپکو افسران کو معطل کرنے کے احکامات واپس لینے پردرخواست داخل دفتر (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

کرنے کا حکم دیا۔فاضل عدالت میں رفیق کنول ،سیف اللہ خان،خالد نذیر ،فیاض قربان، وسیم اختر،اقبال خان ،حبیب اللہ ،رانارزاق سمیت 15 ایکسئین اور ایس ڈی اوز نے کونسل شیخ جمشید حیات کے درخواست دائر کی تھی کہ چیف ایگز یکٹو میپکو نے ناقص کارکردگی اور مختلف مطلوبہ اہداف حاصل نہ کرنے پر درخواست گذاران کو 22 جولائی کو ایک ہی نوٹس کے ذریعے معطل کردیا ہے اور انھیں نوٹس بھی جاری کردیا۔جبکہ مذکورہ اقدام سراسر غیر قانونی ہے اور انھیں غلط طورپر معطل کیا گیا ہے اس لئے مذوکورہ حکم منسوخ کرنے کا حکم دیا جائے۔ جس پر فاضل عدالت نے چیف ایگزیکٹو میپکو کو گزشتہ روز کے لئے طلب کیا تھا تاہم گزشتہ روز چیف ایگزیکٹو میپکو فضل اللہ درانی کونسل چوہدری صغیر احمد کے ذریعے پیش ہوئے اور بیان دیا کہ مذکورہ نوٹس واپس لے لیا گیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -