دیہی مرکز صحت، شیر شاہ کے رہائشی مکانات کی مرمت مد میں مالی بے قاعدگیاں
ملتان (وقائع نگار) دیہی مرکز صحت شیر شاہ کے رہائشی مکانات اور کوارٹرز کی مرمت کی مد میں مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ 2سال قبل ضلع ملتان کے دیہی مراکز صحت کے رہائشی مکانات اور کوارٹرز کی مرمت کیلئے 67 لاکھ 50ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے گئے۔ اس فنڈز میں سے دیہی مرکز صحت شیر شاہ کے مکانات اور کوارٹرز کی مرمت کیلئے بھی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت اور (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
محکمہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ حکام کی ملی بھگت سے مکانات اور کوارٹرز کی مرمت پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیا اور کاغذوں میں مرمت ظاہر کر کے رقم ہضم کر لی گئی ہے۔ رہائشی مکانات اور کوارٹرز آج بھی خاستہ حال کا شکار ہیں اور کھنڈرات میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ جبکہ محکمہ صحت حکام کے مطابق بے قاعدگیوں کے الزام غلط ہیں دستیاب فنڈز میں مکانات اور کوارٹرز کی مرمت کی گئی تھی۔
بے قاعدگیاں