ملتان ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ غائب ‘ گرد سے شہریوں کو مشکلات

ملتان ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ غائب ‘ گرد سے شہریوں کو مشکلات

  

ملتان(خبر نگار)ملتان میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بارش کے بعد گذشتہ روز بیشتر علاقوں سے عملہ صفائی غائب رہا جبکہ سڑکوں کے دونوں اطراف بارش کا پانی خشک ہونے پر سڑکیں گرد سے اٹی رہیں اور سڑکوں پر آمد ورفت میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا اور خصوصاً موٹر سائیکل سواروں(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

کو تو سانس لینے میں بھی دشواری رہی جمعران کی صبح ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ صفائی شہر کے بیشتر علاقوں میں صفائی کرنے ہی نہیں آیا گلبرگ کالونی، ثمن آباد ، رائٹر کالونی ، اسلام پورہ ، اختر آباد ، شریف پورہ ، مومن آباد ، شاہین آباد ، لچی سرائے ، حسن پروانہ کالونی، فیضی روڈ جلیل آباد ،لیاقت آباد ، غریب آباد ، المصطفیٰ روڈ، مسلم ٹاؤن ، سمیجہ آباد، پیراں غائب روڈ، گلزیب کالونی ، شاداب کالونی، پل براراں اور دیگر علاقوں سے عملہ صفائی غائب رہا اور بعد از دوپہر سڑکوں پر دھول ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہا۔

دھول

مزید :

ملتان صفحہ آخر -