کرپشن ‘ اختیارات کے ناجائز استعمال پر پولیس سب انسپکٹر نوکری سے برخواست

کرپشن ‘ اختیارات کے ناجائز استعمال پر پولیس سب انسپکٹر نوکری سے برخواست

  

ملتان(کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفسیر ملتان سلطان اعظم تیموری نے کرپشن او ر اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر سب انسپکٹر حبدار حسین 168/Mتھانہ سٹی لودھراں کو نوکری سے برخواست کردیا ہے۔اس نے صفدر شہزاد کا موبائل خورد برد کیا پھر اس کو شک کی بنیاد اپنی تحویل رکھنے اور درخواست دہندہ منظور احمد سے رشوت 45ہزارروپے غیر قانونی طور پر لینے میں قصور وار پایا گیا ۔اس موقع پر ریجنل پولیس(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

آفیسر نے کہا کہ پروفشنل سٹینڈرڈ یونٹ قائم کرنے کا مقصد ، کرپشن ، اقرباء پروری اور جانبداری کاخاتمہ کرناہے۔اردل روم میں سب انسپکٹرگل محمد 136/Mملتان کی اپیل پر دوبارہ انکوائری کرنے کا حکم دیا ۔ اس پر الزام تھا کہ اس نے تھانے کا ریکارڈ بروقت مکمل نہیں کیا تھا۔برخواست شدہ کانسٹیبل ناصر کنول 2513/Cکی اپیل کو مسترد کر دیا۔مذکورہ پر الزام تھا کہ اس نے اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی برتی اور انکوائری میں گناہگار ثابت ہوا۔ برخواست شدہ خاکر وبہ کنول گل کی اپیل کو بھی مسترد کر دیا گیا۔ اس پر الزام تھا کہ جب وہ تھانہ صدر خانیوال تعینات تھی تو وہ بلا اجازت غیر حاضر ہو جاتی تھی۔

آر پی او

مزید :

ملتان صفحہ آخر -