26کم سن بچوں سے بداخلاقی کرنے والے گروہ کے 3افراد گرفتار

26کم سن بچوں سے بداخلاقی کرنے والے گروہ کے 3افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) 26کم سن بچوں سے اجتماعی بداخلاقی کیس ، گروہ کے دو ملزمان کی شناخت پریڈ آج ہوگی،مدعی مقدمات اور گواہان کو عدالت نے طلب کر لیا، ایک ملزم کا خصوصی عدالت سے 3روز کا مزید ریمانڈ لے لیا گیا، تفصیل کے مطابق کوٹ ادو میں کم سن بچوں کو گلیوں سے اٹھا کر انہیں بداخلاقی کا نشانہ بنانے والے گروہ کو سی آئی اے پولیس جس میں شامل محمد خان نیازی،اسلم نیازی،اور(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
انکی ٹیم شامل تھی نے 20جولائی کی شب کاروئی کرکے3 ارکان وارڈ نمبر1کے فیصل ،پرانی سبزی منڈی کے شان تیلی اور لاڑ چوک کے ابوبکر کمہار کو گرفتارکرلیا تھا،مذکورہ گروہ گلی محلے میں کھیلنے والے کم سن بچوں کو اغواء کرکے اپنے ٹھکانے پر لے جاتے تھے اور ان سے زبردستی بداخلاقی کرتے اور اس گھناؤنے کھیل کے بعد واپس انہیں انکی گلی محلے میں پھینک کر فرار ہو جاتے تھے، مسجد کے متولی مرتضیٰ نظامی کا بیٹا 10سالہ محمد یوسف مدرسہ انوار الاسلام کے ساتھ کھڑا تھاکہ جسے گروہ اٹھا کر اپنے ٹھکانے پر لے گئے جہاں اس کے ساتھ بداخلاقی کی اور واپس اسے وہیں چھوڑ گئے تھے ۔ مرتضیٰ نظامی نے پولیس کوٹ ادوکو اطلاع کی تھی، سی آئی اے پولیس ٹیم نے بچے کی نشاندہی پر ایک ملزم ابوبکر کو گرفتار کرلیا تھا ۔اور پولیس نے 8بچوں سے بداخلاقی کے متاثرہ بچوں کے والدین کی مدعیت میں8الگ الگ مقدمات درج کرلئے تھے جبکہ گروہ نے اب تک 26 کم سن بچوں سے اجتماعی بدفعلی کا اقرار کرلیا تھا، دوسری طرف دو ملزمان فیصل اور شان تیلی کی شناخت پریڈ آج ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ میں ہوگی جس کیلئے مقدمات کے مدعیوں اور گواہان کو عدالت کی طرف سے طلب کر لیا گیا ہے اور شناخت پریڈمکمل ہونے کے بعدباقی7بچوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کرائے جائیں گے جبکہ تیسرے ملزم ابو بکر کا انسداد دہشت گردی ڈیر ہ غازیخان کی خصوصی عدالت سے 3روز ہ کا مزیدریمانڈ لے لیا گیا ہے جو کہ کل ختم ہونے پر اسے دوبارہ خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔