سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر وکلاء کے مسائل حل کرائینگے،فاروق ایچ نائیک
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق چیئرمین سینٹ اورسپریم کورٹ بارکے صدارتی امیدوار فاروق ایچ نائیک نے کہاہے کہ وہ وکلابرادری کی بلاامتیاز خد مت کیلئے میدان میں آئے ہیں اورسیاسی وابستگیوں سے بالاترہوکر وکلاکے مسائل حل کراناان کامطمع نظر ہو گا وہ گزشتہ روز ہائیکورٹ بار(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
بہاولپورمیں وکلا سے خطاب کر رہے تھے فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ انہوں نے چیئرمین سینٹ کی حیثیت سے بھی غیرجانبدارانہ طو ر پر کا م کیا۔بہاولپورڈویژن کی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے کرد ا ر ا داکرینگے اس موقع پرصدرہائیکورٹ بار بہاولپورمیاں نو ا زش علی پیرزادہ نے کہاکہ بہاولپورکوہرمعاملہ میں نظر ا ند ا ز کیاجاتاہے جس سے یہ خطہ محرومیوں کاشکار ہوکررہ گیا۔ ا نہوں نے کہاکہ بہاولپورمیں ججوں کی کمی کودورکیاجائے ہا ئیکورٹ اورڈسٹرکٹ بارکیلئے سہولیت فراہم کی جائیں ۔
فاروق نائیک