حساس اداروں کا سرچ آپریشن جاری، 4مشتبہ افراد زیر حراست

حساس اداروں کا سرچ آپریشن جاری، 4مشتبہ افراد زیر حراست

  

ملتان(کرائم رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر محمد اظہر اکرم کی زیرِنگرانی پولیس ، آرمی سی ٹی ڈی ،اور حسا س اداروں کاتھانہ کینٹ کے علاقے نشتر ،قاسم بیلہ اور بستی اوڈ میں سرچ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن 05گھنٹوں تک جاری رہا دورانِ سرچ آپریشن علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی سخت ناکہ بندی لگائی گئی جس میں ہر آنے جانے والے کو مکمل طور پر چیک کیا گیا تاکہ کوئی مشکوک فرد نہ تو باہر(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

جا سکے اور اگر اندر داخل بھی ہونا چاہے تو پولیس اسے گرفتار کر لے، ناکی بند ی پر لیڈیز پولیس کو بھی کھڑا کیا گیا تاکہ آنے جانے والی لیڈیز کو بھی چیک کیا جا سکے، سرچ آپریشن کے دوران 150سے 200گھروں کی بائیو میٹرک سکینگ کی گئی جس کے دورانِ3عدد چھوٹے اور بڑے ناجائز ہتھیار پولیس نے اپنی تحویل میں لے لئے جبکہ دورانِ تلاشی 4مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر فوری تفتیش شروع کر دی گئی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -