سات زبانوں میں گائیکی کے ماہر جونیئر الن فقیر اگست میں امریکہ جائیں گے

سات زبانوں میں گائیکی کے ماہر جونیئر الن فقیر اگست میں امریکہ جائیں گے

  

صادق آباد ( تحصیل رپورٹر) بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوگار جونیئر الن فقیر جسے سات زبانوں پر عبور حاصل ہے وہ تمام زبانوں میں لوک گائیگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے چھ اگست کو امریکہ روانہ ہونگے‘ صادق آباد کے نواحی قصبہ سنجرپور کے قریب رہائش پذیر لوک فنکار جونیئر الن فقیر نہ صرف پاکستان بلکہ (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

بین الاقوامی سطح پر اپنے فن کا لوہا منواچکے ہیں امریکہ اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے جونئیر الن فقیر چھ اگست کو پاکستان کی یوم آزادی کے سلسلہ میں امریکہ میں منعقد ہونیوالی تقریبات میں شرکت کیلئے چھ اگست کو امریکہ راونہ ہونگے جہاں پر وہ امریکہ کے مختلف شہروں میں ہونیوالے ثقافتی پروگراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے واحد بخش عرف الن فقیر جونئیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوفیانہ کلام کی پوری دنیا خصوصا پاکستان میں مانگ میں اضافہ ہوا ہے نوجوان نسل اس جانب زیادہ راغب ہورہی ہے۔ جونئیر الن فقیر وضح قطع سے سندھ کے نامور فنکار الن فقیر مرحوم کی کاپی ہیں اور خاص بات یہ ہے کہ جونئیر الن فقیر کو شہرت بھی الن فقیر مرحوم کے گانے ہما ہما کر بھیا اللہ ہی سے ڈر بھیا کوگاکر حاصل ہوئی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -