مفتی قوی آج شامل تفتیش ہونگے، قندیل کیساتھ گفتگو بارے بات ہوگی

مفتی قوی آج شامل تفتیش ہونگے، قندیل کیساتھ گفتگو بارے بات ہوگی

  

ملتان(کرائم رپورٹر)قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی قو ی آج شامل تفتیش ہوں گے اس بارے معلوم ہوا ہے کہ وہ گزشتہ رات ملتان (بقیہ نمبر30صفحہ7پر )

پہنچے ہیں ،آج وہ تفتیشی ٹیم کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قندیل بلوچ اور مفتی عبدالقوی کے موبائل ڈیٹا کے سامنے آنے کے بعد ان کی آپس میں ہونے والی گفتگو کے حوالے سے بات کی جائے گی۔دوسری جانب قندیل کا بھائی وسیم بیانا ت سے منحرف ہورہا ہے۔پہلے اس نے کہا تھا کہ اس نے قندیل کا قتل اکیلے کیا بعدازاں اپنے کزن حق نواز کا نام لیا اب پھر بیان بد ل لیا ہے۔ اب جبکہ پولیس کی جانب سے مزیدملزم وسیم کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ لیا گیا ہے تومزید انکشافات ہونے کی توقع ہے۔مفتی عبدالقوی کا اس بارے میں کہنا ہے کہ پولیس کا انہیں شامل تفتیش کرنا عقل و منطق سے بالاتر ہے تاہم وہ پولیس سے مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں۔ملزم حق نواز تاحال پولیس حراست میں ہے اسے عدالت میں پیش نہیں کیا گیاہے۔جبکہ قندیل بلوچ کے قتل کے بعد ملزم وسیم باسط کے ساتھ کار میں ڈیرہ غازیخان گیا اس سے بھی منظر عام میں نہیں لایا گیا اور نہ ہی اس کار کے بار ے میں کچھ بتایا گیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -