ملتان پولیس نے اشتہاری مجرموں سمیت 40ملزم پکڑ لیئے

ملتان پولیس نے اشتہاری مجرموں سمیت 40ملزم پکڑ لیئے

  

ملتان(کرائم رپورٹر)ملتان پو لیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ، (بقیہ نمبر29صفحہ7پر )

پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم نعمان سے 710گرام چرس جبکہ پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم خضر حیات سے 03ٹن بئیر معہ 02بوتل شراب ، ملزم محمد رمضان سے 160گرام چرس ، اور ملزم محمد فیضان سے 02بوتل ولائیتی شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم ریاض سے پسٹل ، ملزم غلام حسین سے بندوق 12بور ، ملزم عدیل سے بندوق 12بور برآمد کر کے ، پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم محبوب احمد سے پسٹل معہ 03گولیاں جبکہ پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم گل محمد سے پسٹل معہ 02گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم سلیم کو جس نے اپنا مکان بغیر اجازت نامہ ملزم شفیع کو کرایہ پر دیا ہوا تھا ان کو قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ شاہ شمس نے اشتہاری ملزم محمد ریاض کو بھگانے کے جرم میں ملزم فلک شیر کو قابو کر کے،پولیس تھانہ صدر جلالپور نے اشتہاری ملزم نواب شاہ کو بھگانے کے جرم میں ملزم گل محمد کو قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ کینٹ نے ملزمان قیس عمر ، لاریب فاطمہ ، عاقب ، مہوش ، فیصل اور طاہرہ کو بدکاری کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس تھانہ صدر نے ملزم عبدالشکور کے قبضہ سے 10عدد پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس تھانہ صدر نے ملزم عبدالمجید کو غیر قانونی طور پر گیس ریفل کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم عبدالشکو راور ملزم عبدالصمد کو ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے خلاف ورزی کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔ملتان پولیس نے 17اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -