3روز سے لاپتہ نجی کمپنی کے سیلز مین کا کوئی سراغ نہ مل سکا

3روز سے لاپتہ نجی کمپنی کے سیلز مین کا کوئی سراغ نہ مل سکا

  

ملتان (کرائم رپورٹر) ملتان سمیت صوبہ بھرمیں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے اس حوالے سے ملتان شہر تیسرے نمبر پر آگیا ہے 3 روز قبل لاپتہ ہونے والا نجی کمپنی کے سیلز مین کا کوئی سراغ نہ مل سکا تفصیل کے مطابق تھانہ چہلیک کے علاقہ کا رہائشی 25 سالہ اسد(بقیہ نمبر27صفحہ7پر )

v 3 روز قبل گھنٹہ گھر سے اپنے بچے کیلئے دودھ ودیگر سامان لینے گیا اور واپس نہ آیا جس پر اہلخانہ نے 15 پر کال کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اہلخانہ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اسے تلاش کرلیں گے تاہم 3روز گزرنے کے باوجود اسد کاکوئی سراغ نہ مل سکا ۔ اہلخانہ نے آر پی او ، سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد اسد کو تلاش کیا جائے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -