بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ترپنگ سے شہری اذیت میں مبتلا، کبیر والا کے سماجی رہنما عدالت پہنچ گئے، ڈیرہ میں تحریک انصاف کا احتجاجی مطاہرہ

بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ترپنگ سے شہری اذیت میں مبتلا، کبیر والا کے سماجی رہنما ...

  

کبیروالا، کچا کھوہ، ڈیرہ غازیخان، شادن لُنڈ (نمائندگان) بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، ٹرپنگ اور وولٹیج کی کمی سے شہری اذیت میں مبتلا ہوگئے۔ ڈیرہ غازیخان میں تحریک انصاف کا احتجاجی مظاہرہ، جبکہ کبیروالا کے سماجی رہنما عدالت پہنچ گئے۔ تفصیل کے مطابق کبیروالا سے نامہ نگار کے مطابق شہری حقوق کونسل کبیروالا کے نائب صدر سید اصغر ثقلین بخاری نے ایڈیشنل اینڈ ڈسٹر کٹ سیشن جج کبیروالا کی عدالت میں میپکو کے افسران ایس ای ملتان ،ایکسیئن کبیروالااور ایس ڈی او کبیروالا کے خلاف دائرکردہ رٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیا ہے کہ کبیروالا شہر سمیت گرد ونواح میں کی جعلی اور خود ساختہ شارٹ (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

فال کی آڑ میں طویل دورانیے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ،جس سے نہ صرف کاروباری سرگرمیاں بری متاثر ہورہی ہیں بلکہ انسانی زندگی پر ذہنی اذیت کی وجہ اسکے منفی اثرات مرتب ہورہے ۔مذکورہ لوڈشیڈنگ پر میپکو افسران شہریوں کی کوئی بات سننے کی بجائے انکی رٹ پٹیشنر کے مطابق کبیروالا سٹی سے 5کلو میٹر کی دوری پر واقع (FKECL) پاور پلانٹ 157میگا واٹ اور 35کلو میٹر دور فاصلے پر واقع ’’روش پاور پلانٹ 412میگا واٹ پروڈکشن دے رہا ہے ،دونوں پاور پلانٹس کی کل پیداوار 570میگا واٹ سے بڑھ کر ہے جبکہ کبیروالا شہر اور گرد ونواح کو صرف 5میگا واٹ بجلی درکار ہے ۔انٹرنیشنل رولز کے مطابق گیس اور بجلی جس ایریا میں پیدا ہوگئی ،اس ایریا میں 50کلو میٹر تک گیس اور بجلی کی مفت فراہمی یقینی ہوگی ،لیکن یہاں صورت اسکے بر عکس ہے کہ مفت بجلی کی فراہمی تو درکنار یہاں قیمتاً بھی بجلی فراہم نہیں کی جارہی ۔درخواست گزار نے عدالت سے رولز کے مطابق عمل درآمد نہ کرنے کی پاداش میں متعلقہ ذمہ داران کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حکم صادر کی استدعا کی ۔ایڈیشنل اینڈ ڈسٹر کٹ سیشن جج کبیروالا نے فریقین کو آج طلب کرلیا ہے ۔کچاکھوہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق کچاکھوہ سٹی میں بجلی نہ ہونیکی وجہ سے گزشتہ روز مریض حال و بے حال پڑے رہے جبکہ شدید تکلیف میں مبتلا مریضوں کا نہ تو الڑا ساؤنڈ ہوسکے اور نہ ہی ایکسرے ہوسکے جس وجہ سے مریض خانیوال جانے پر مجبور ہوگئے اعلی حکام سے اہل علاقہ مطالبہ کیا ہے کہ حد سے زیادہ لوڈشیڈنگ مریضوں اور دیگران کے لئے خطرناک ثابت ہورہی ہے ۔ڈیرہ غازی خان سے بیورورپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ ،اوور بلنگ ،مہنگائی بے روزگاری کے خلاف پریس کلب ڈیرہ غازی خان سے ٹریفک چوک تک احتجاجی مظاہرہ شرکاء سے تحریک انصاف کی مرکزی کور کمیٹی ممبر مسز زرتاج گل ،اخوند ہمایوں رضا ،ملک محمد اقبال ثاقب ،قاسم دستی ،ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ ،طاہر قیصرانی ،اشفاق سرور دستی ،محمود بھٹی ،مسز ثقلین نواب نے خطاب کیا۔ احتجاجی جلوس میں جہانگیر بھٹی ،ارسلان مستوئی ،حذیفہ قاسمی ،ناصر سیال ،ساحل کورائی ،عامر حسین بھی موجود تھے جبکہ احتجاج کر نے والوں سے خطاب کر تے ہو ئے مقررین نے نواز حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے کی نوید سنائی گئی آج بجلی گیس کی لوڈ شیدنگ پہلے سے بھی زیادہ ہے ۔ شہر میں بجلی گیس کی شدید لوڈ شیڈنگ کے ساتھ شہر ی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ڈیرہ غازی خان جنوبی پنجاب کا گندہ ترین شہر بن چکا ہے عوام کا پر سان حال نہیں امن و امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے شہری اپنے جان و مال کے حوالے سے شدید تحفظا ت میں مبتلا ہیں۔ شادن لُنڈسے نا مہ نگا ر کے مطا بق شا د ن لُنڈ، کا لا فیڈ رز پر بجلی کی غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ جس کا دو را نیہ 16.18 گھنٹو ں پر محیط ہو تا ہے گر می ا، حبس اُوپر سے بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ سے شہر ی ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں گھرو ں میں پینے اور مسا جد میں و ضو تک کا پا نی دستیا ب نہیں ہو تا بجلی کی با ر با ر ٹر پنگ سے الیکٹرو نکس کی قیمتی اشیا ء کا جلنا معمو ل بن چکا ہے اتنی لو ڈ شیڈ نگ کے با وجود ایس ڈی اُو میپکو شا دن لُنڈ کنڈی ما فیا کے خلاف کا ر وا ئی کر نے اور لا ئن لا سز پو را کر نے کے لئے بجلی صا ر فین کے بلو ں میں اُور ریڈ نگ ڈا ل دیتے ہیں صا ر فین سا را دن میپکو آ فس میں اُور بلنگ کے خا تمہ کے لئے چکر پہ چکر لگا کر تھک چکے ہیں شہر یو ں محمد جا وید ، کر یم بخش، محمد عمرا ن، مقصود احمد، شفقت حسین، غلا م فر ید ، نبی بخش ، محمد ذوالفقار، رفعت عبا س، محمد قا سم ، نو ر محمد، محمد فہیم ، محمد جمیل و دیگر نے ایکسئین وا پڈا تو نسہ شر یف سے اصلا ح احوا ل کا مطا لبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -