حادثات میں 3افراد جاں بحق، خاوند کی خودکشی

حادثات میں 3افراد جاں بحق، خاوند کی خودکشی

  

جمال پور ،عمر کوٹ، چشتیاں، رحیم یار خان، سکندر آباد(نمائندگان) ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق‘ بندوق صاف کرتے گولی چلنے سے بیوی ہلاک ہوگئی جمال پور سے نمائندہ پاکستانکیمطابق قائم پور محلہ کچہ بنگلہ کا رہائشی غلام فرید اپنے بیٹے کے ساتھ موٹرسائیکل پر لڈن کی طرف جا رہا تھا کہ پل پھٹیاں کے غریب سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سے ٹکرانے کے باعث غلام فرید شدید زخمی ہو گیازخمی کو (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

شدید زخموں کی حالت میں بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا یہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ عمر کوٹسے نمائندہ پاکستانکیمطابق موضع گیامل بستی جھوک منجھانی کا رہائشی خیر محمد سائیکل پر سوار ہوکر بستی باجوہ جارہا تھا کہ اندس ہائی وے پر ایک ڈالہ ویگن نے اس کو ٹکر دے ماری جس سے وہ موقع پر جان بحق ہوگیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر ویگن کو قبضہ میں لے کر مزید کاروائی شروع کردی اور نعش کو ورثا کے حوالے کردیا اس دوران متوفی کے ورثا نے ویگن ڈرائیور کو معاف کردیا جسے پولیس نے چھوڑ دیا۔چشتیاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق قاضیوالا روڈپر چشتیاں سے چند کلو میٹر دور ایک موٹر سائیکل سوار ایک وین سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار دولت محمد موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔متوفی چک 103فتح کا رہائشی تھا ۔وقوعہ کے وقت وہ چشتیاں سے اپنے گاؤں کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گیا ۔ ادھر بتایا جاتا ہے کہ ورثاء نے اسے اتفاقی حادثہ دے کر کوئی کاروائی نہیں کروائی ۔ رحیم یارخان سے بیورونیوزکے مطابق موضع کنب کارہائشی نثار احمد اپنے گھر میں اپنی بندوق 12بور کی صفائی کررہا تھا کہ بندوق میں پہلے سے موجود کارتوس اچانک چل گیا جس کے نتیجہ میں فائر نثار احمد کی گھر میں موجود بیوی رحمت بی بی کو جالگا جو زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑگئی واقع کی ا طلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم شوہر نثار احمد کو حراست میں لے لیا جبکہ بیوی رحمت بی بی کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔ سکندرآباد سے نمائندہ پاکستان کیمطابق ،مو ضع خوجہ کے ایک رہائشی حاجی محمد کریم نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا حاجی محمد کر یم کا ایک روز قبل اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا دلبرشتہ ہوکر زہریلی دوا پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -