وسیم اختر کا 3مقدمات میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع

وسیم اختر کا 3مقدمات میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم کے نامزد میئر کراچی وسیم اختر نے 3مقدمات میں ضمانت کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کرلیا ہے ۔عدالت نے درخواست ضمانت پر سرکاری وکیل کو 3اگست کے لیے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں ۔جمعرات کو ایم کیو ایم کے رہنما وسیم کے وکیل کی جانب انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے حوالے سے 3مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ۔عدالت نے درخواست ضمانت پر سرکاری وکیل کو 3اگست کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔وسیم اخترتینوں مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -