وسیم اختر کو بی کلاس فراہم کرنے کی درخواست منظور

وسیم اختر کو بی کلاس فراہم کرنے کی درخواست منظور

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر کو جیل میں بی کلاس فراہم کرنے کی درخواست منظور کرلی ہے۔وسیم اخترکو جیل میں بی کلاس کی فراہمی کے معاملے کی سماعت جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔دوران سماعت وسیم اختر کے وکیل نے کہا کہ وسیم اخترسیاسی رہنماہیں اورقومی اسمبلی کے ممبربھی رہ چکے ہیں۔اسمبلی کے ممبر پڑھے لکھے ہوتے ہیں۔وسیم اختر پر بلا جواز مقدمات بنائے جا رہے ہیں جس پر رینجرز کے وکیل نے کہا کہ پہلے اسمبلی میں میٹرک پاس ممبر ہی بنتے تھے۔پرویزمشرف کے دور میں ان معاملات کو ٹھیک کیا گیا۔تعلیمی اسنادکی تصدیق کے بغیر بی کلاس نہیں دی جاسکتی۔عدالت نے وسیم اختر کی درخواست منظور کرتے ہوئے تمام متعلقہ دستاویزات 15روز میں جمع کرانے کا حکم دیاہے۔عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ دستاویزات جمع نہ کرانیکی صورت میں جیل میں بی کلاس واپس لے لی جائے گی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -