انڈونیشیا ذوالفقار علی کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کرے ، پاکستان

انڈونیشیا ذوالفقار علی کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کرے ، پاکستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن )پاکستان نے کہا انڈونیشیا میں قید ، ذوالفقار علی کے معاملے پر انڈونیشیا کی حکومت سے رابطے میں ہیں اور انڈونیشین حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ذوالفقار کے کیس میں ا نصاف کے تقاضے پورے کرے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان کومقبوضہ کشمیر پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم پر سخت تشویش ہے بھارت کشمیر میں غیر جانبدار اور مصفانہ رائے شماری کروائے تو اس کی نام نہاد جمہوریت کا پول کھل جائے گا، ، بھارتی وزیر خارجہ سارک کی وزرائے داخلہ کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان آ رہے ہیں۔میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہاہے کہ پاکستانی قیدی ذوالفقار علی 2004سے انڈونیشیا میں قید ہے ، ذوالفقار کے معاملے پر انڈونیشیائی حکومت سے رابطے میں ہیں، انڈونیشیا کے وزیر خارجہ نے یقین دہانی کروائی کہ وہ ذوالفقار کے معاملے پر قیادت سے بات کرکے پاکستانی شہری کی بازیابی کے لیے ہر ممکن مدد کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریہ نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ذوالفقار کا مقدمہ دوبارہ کھل جائے، ذوالفقار کو لوئر کورٹ نے سزا سنائی جبکہ انڈونیشیا میں پاکستانی سفارخانے کی جانب سے اپیلیں داخل کی گئیں لیکن اعلیٰ عدالت کی جانب سے انکی سزا بحال رکھی گئی ،انہوں نے کاکہ بحیثیت مسلمان ہمیں آخری وقت تک امید کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے ،پاکستانی سفیر کی جانب سے انڈونیشیا کے سابق صدر حبیبی اور دیگر اعلیٰ سیاسی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں ہیں اور پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی گئی ہے،جبکہ ذوالفقار علی کیس کے حوالے سے ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگر عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے کیس کو شفاف طریقے سے نہ چلنے پر سخت تنقید کی گئی ہے ، انڈونیشین حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ذوالفقار کے کیس میں ا نصاف کے تقاضے پورے کرے، ذوالفقار کی رحم کی اپیل میں دیر ہوئی لیکن مایوسی کی کوئی بات نہیں ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ بھارت کو کشمیر میں اپنے مظالم بند کرنے چاہئیں، ہم کشمیر کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھا رہے ہیں اور آئندہ بھی اٹھاتے رہیں گے، بھارت کشمیر میں غیر جانبدار اور مصفانہ رائے شماری کروائے تو نام نہاد جمہوریت کا پول کھل جائے گا، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 8لاکھ فوجی تعنیات کر رکھے ہیں ،پاکستان نے بھارت سے حریت رہنماؤں کی جلد رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ انہوں کہا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی جانب سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے سربراہ کو کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے حقائق جاننے کے لیے کمیشن بھیجنے کا مطالبہ کیا گیا ہے،جبکہ مشیر خارجہ کی جانب سے او آئی سی اور اقوام متحدہ کے سربراہان کو بھی خطوط لکھ کر بھارتی جارحیت کے حوالے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ماضی میں بھی مسئلہ کشمیر کو اٹھاتا رہا ہے اور آئندہ ہونے والے اجلاس میں اس مسئلے کو اٹھائے گا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو کشمیر اور افغانستان سمیت دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے لوگوں سے ہمدردی ہے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور افغان صدر کے درمیان ٹیلیفون پر خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر مثبت اثرات رہ نما ہوں گے،ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کو ایک پر امن پڑوسی ملک دیکھنا چاہتا ہے ۔کابل میں پاکستان ،افغانستان اور امریکہ کے نمائندوں کی جو بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے جو میٹنگ ہوئی اس میں پاک افغان بارڈر کو بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا،پاکستان کے ایران کے سکیورٹی حکام کے درمیان اجلاس میں بارڈر پرمشترکہ مانیٹرنگ کو بہتر بنانے پر اتفاق ہوا۔۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی مزدوروں کی تنخواہ کے معاملے پر سعودی حکام سے رابطے میں ہیں،پاکستانی سفارتخانہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو میڈیکل کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اور پاک ترک اسکولوں میں ہزاروں طلبا اور طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں،ایک منصوبے کا جائزہ لیا جا رہا ہے جس کے تحت ترکی کوئی ایسا ادارہ بنائے گی جو ان تمام اسکولوں کو چلائے گا۔

پاکستان