انڈونیشیا ، بے گناہ پاکستانی کو سزائے موت کی تیاریاں مکمل لواحقین موجزے کے منتظر

انڈونیشیا ، بے گناہ پاکستانی کو سزائے موت کی تیاریاں مکمل لواحقین موجزے کے ...

  

  جکارتہ ( اے این این )انڈونیشیا میں منشیات کے جھوٹے الزام میں سزائے موت پانے والے پاکستانی شہری ذوالفقار علی کی سزائے موت کی تیاریاں مکمل ٗ لواحقین معجزے کے منتظر ٗ بھارتی شہری کی جانب سے اپنا الزام واپس لینے کے باوجود ذوالفقار کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار ٗ پاکستانی شہری ڈیتھ زون منتقل ٗ ایمبولینس اور تابوت بھی پہنچا دیا گیا ٗحکام نے ذوالفقار کی والدہ اور اہل خانہ سے آخری ملاقات کرا دی ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشین حکام نے پاکستانی شہری ذوالفقار علی سمیت 14 افراد کو سزائے موت دینے کے لئے مخصوص جزیرے نساکم بنگن پہنچا دیا ہے جہاں انھیں بہت جلد سزائے موت دے دی جائے گی۔ انڈونیشین حکام نے اقوام متحدہ اور یورپی یونین سمیت ہر قسم کا بین الاقوامی دبا مسترد کرتے ہوئے اپنی عدالتوں کے سزائے موت پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے اور ڈیتھ زون میں 17ایمبولنسز بھی پہنچا دی گئی ہیں جن میں 14 تابوت بھی موجود ہیں۔پاکستانی شہری ذوالفقار علی کی انڈونیشین نژاد اہلیہ کا کہنا ہے کہ پراسیکیوٹر نے ان سے ٹیلی فون کر کے پوچھا کہ بتائیں آپ اپنے شوہر کی لاش کہاں وصول کرنا پسند کریں گی۔ اس کے علاوہ سزائے موت پانے والے تمام افراد کے اہل خانہ کو بتا دیا گیا ہے کہ اب ملاقات کا وقت دوپہر12 بجے ختم ہو چکا ہے اور انڈونیشیا کے روحانی کونصلرز نے مخصوص لباس بھی زین تن کر لیا ہے۔دوسری جانب جکارتہ میں تعینات پاکستانی سفیر عاقل ندیم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستانی حکام انڈونیشین حکام سے بات کریں گے۔ قبل ازیں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ہم انڈویشیا کے لیگل سسٹم پر یقین رکھتے ہیں لیکن پاکستانی شہری ذوالفقار کے معاملے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ انڈونیشیا

مزید :

کراچی صفحہ اول -